• news

لاہور میں لاکھوں کے ڈاکے، گوجرانوالہ میں مزاحمت پر حساس ادارے کا ریٹائرڈ اہلکار قتل

لاہور + گوجرانوالہ (سٹاف رپورٹر+ نمائندہ خصوصی) شہر میں چوری و ڈکیتی کی درجنوں وارداتوں میں ڈاکوئوں اور چوروں نے شہریوں کو لاکھوں روپے سے محروم کر دیا جب کہ گوجرانوالہ میں مزاحمت پر حساس ادارے کا ریٹائر اہلکار قتل ہو گیا۔  لاہور  غازی آباد میں ڈاکوئوں نے فیاض کے گھر سے8 لاکھ نقدی، زیورات اور موبائل، مناواں میں رانا مشتاق کے گھر سے8لاکھ، گارڈن ٹائون میں شہزاد کے گھر سے7 لاکھ، نصیر آباد میں عابد کے گھر سے7 لاکھ، سبزہ زار میں ڈاکوئوں نے نعیم خان کے گھر سے 5 لاکھ، نواں کوٹ میں وجاہت کے گھر سے5 لاکھ، سمن آباد میں شہباز کے گھر سے5لاکھ، شاہدرہ میں افتخار کے گھر سے5لاکھ، ریس کورس میں زاہد کے گھر سے3لاکھ، مانگا منڈی میں منیر کے گھر سے اڑھائی لاکھ، شیرا کوٹ میں فیصل کے گھر سے2لاکھ، فیکٹری ایریا میں سعید کے گھر سے2لاکھ، فیکٹری ایریا میں خالد اور اسکی فیملی سے ایک لاکھ جبکہ فیکٹری ایریا میں نعمان سے50ہزار اور موبائل، شمالی چھائونی میں جاوید کی فیملی سے ایک لاکھ نقدی، زیورات اور موبائل، شادباغ میں عرفان کی فیملی سے ایک لاکھ نقدی،زیورات اور موبائل، نشتر کالونی میں اختر کی فیملی سے ایک لاکھ، مسلم ٹائون میں ناصر سے80 ہزار اور موبائل، لیاقت آباد میں خاور سے60ہزار اور موبائل، قلعہ گجر سنگھ میں عمران سے40 ہزار اور موبائل، نولکھا میں فہیم سے30ہزار اور موبائل، اقبال ٹائون میں مظہر سے20ہزار اور موبائل، شاہدرہ ٹائون میں شکیل سے20ہزار اور موبائل، ماڈل ٹائون میں نعمان سے20ہزار اور موبائل، گلشن اقبال میں محسن سے10ہزار اور موبائل، راوی روڈ میں قیصر سے10ہزار اور موبائل  فون چھین لیا۔ ماڈل ٹائون میں انجم، ڈیفنس میں آفاق اور نصیر آباد میں اظہر کی گاڑیاں جبکہ مزنگ میں جنید، ساندہ میں کرامت، قلعہ گجر سنگھ میں زبیر، جوہر ٹائون میں نوید، گڑھی شاہو میں فیاض اور مصطفی ٹائون میں امجد کی موٹرسائیکلیں چوری کر لی گئیں۔علاوہ ازیں گوجرانوالہ سے نمائندہ خصوصی کے مطابق حساس ادارے کے ملازم انور کو سرشام موٹر سائیکل سوار ڈاکوئوں نے روک کر زبردستی لوٹ مار کی کوشش کی تو انور نے مزاحمت کی جس پر ڈاکوئوں نے فائرنگ کرکے زخمی کر دیا ہسپتال منتقل کرنے کے دوران وہ راستہ میں ہی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا افسوسناک واقع پر اہل علاقہ نے کینٹ پولیس کے خلاف شدید احتجاج بھی کیا۔ 

ای پیپر-دی نیشن