بہاولپور: شادی میں انوکھی رسم، لڑکے کی بارات سے پہلے اسکے بڑے بہنوئی کو شہ بالا بنا کر گدھے پر بٹھا دیا گیا، جوتوں کے ہار پہنائے گئے
بہاولپور (نامہ نگار) بہاولپور میں شادی کے موقع پر انوکھی خاندانی رسم دیکھنے میں آئی جس میں لڑکے والوں نے اپنے بڑے بہنوئی کو شہہ بالا بنا کر گدھے پر بٹھا دیا۔ اس موقع پر بہنوئی کے گلے میں جوتوں کے ہار پہنائے گئے لیکن بہنوئی پھر بھی مسکراتا رہا۔ نجی ٹی وی کے مطابق جیو والہ کی چانڈیا بلوچ فیملی نے بتایا کہ خاندانی رسم ہے کہ دلہے کا بڑا بہنوئی شہہ بالا بن کر گدھے پر بیٹھتا ہے پھر بارات روانہ ہوتی ہے۔ دولہا عدنان عارف کار میں آرام سے بیٹھا رہا اور اس کے بہنوئی نصرت جاوید کو گدھے پر بٹھایا گیا اور روپے بھی نچھاور کئے گئے۔