فرقہ واریت نے ناقابل تلافی نقصان پہنچایا: میاں جمیل
لاہور (خصوصی نامہ نگار) فرقہ واریت کے خاتمے کیلئے حکومت ضابطہ اخلاق بنائے۔ ان خیالات کا اظہار تحریک دعوت توحید کے مرکزی سربراہ میاں محمد جمیل نے قصور اور دیگر مختلف مقامات درس قرآن اور سیرت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ فرقہ واریت نے وطن عزیز کی بنیادوں کو ہلا کر رکھ دیا اور ملک و قوم کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا۔ میاں جمیل نے کہا کہ صرف قرآن و حدیث پر امت مسلمہ متحد ہو سکتی ہے۔ انہوں نے کہا فروعی اختلافات کے خاتمے کیلئے سیرت نبویؐ سے رہنمائی حاصل کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ امت مسلمہ کے مسائل کا حل بھی قرآن و سنت پر عمل کرنے میں ہے۔ میاں جمیل نے کہاکہ وطن عزیز تاریخ کے دوراہے پر ہے۔ مذہبی قیادت اتحاد امت کیلئے انا چھوڑ دے۔