مسلمان اسلام دشمن طاقتوں کا نشانہ بن رہے ہیں: مولانا فضل الرحمن بن محمد
لاہور (خصوصی نامہ نگار) انجمن اہلحدیث لاہور کے صدر مولانا فضل الرحمن بن محمد نے جامع مسجد محمدی اہلحدیث فردوس پارک سنت نگر میں اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلام دشمن طاقتیں مسلمانوں کو بری طرح جارحیت کا نشانہ بنا رہی ہیں۔ عراق‘ لیبیا‘ فلسطین‘ شام‘ مصر‘ افغانستان کے بعد اب پاکستان ان کی نظروں میں بری طرح کھٹک رہا ہے۔ ان ممالک میں اپنی مرضی کی حکومتیں لانے کے باوجود وہاں بدامنی ہے اور اب پاکستان کا امن تباہ کرنے کے در پے ہیں۔ بلوچستان میں حالات نہایت خراب ہیں۔ کراچی میں روزانہ درجنوں افراد لقمہ جل بن رہے ہیں۔ یہ طاقتیں ایک طرف دہشت گردوں اور شرپسندوں کو ریاست کے خلاف اکساتے ہیں۔ دوسری طرف حکومت پر دباؤ ڈالتے ہیں کہ ان کے خلاف کارروائی کرو۔