• news

امریکی انخلا کے بعد طالبان سارے افغانستان پر قبضہ نہیں کرسکتے: جنرل میک کرسٹل

واشنگٹن  (اے پی پی) افغانستان میں امریکی افواج کے سابق اعلیٰ کمانڈر جنرل  میک کرسٹل نے کہا ہے کہ عراق میں القاعدہ کا دوبارہ ظہور افغانستان کے ضمن میں امریکہ کیلئے ایک وارننگ ہے۔ امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق گزشتہ روز ایک ٹی وی مباحثہ میں جنرل میک کرسٹل نے کہا کہ امریکہ نے 2014ء کے اختتام پر افغانستان سے غیر ملکی افواج کے انخلاء کا نظام الاوقات ترتیب دیا ہے۔ اسی تناظر میں عراق میں القاعدہ کا دوبارہ منظر عام پر آنا افغان صورتحال کے ضمن میں امریکہ کیلئے ایک وارننگ کی حیثیت رکھتا ہے۔ اگرچہ عراق اور افغانستان کی صورتحال ایک جیسی نہیں تاہم ہمیں عراق کے واقعات سے ایک واضح سبق سیکھنا چاہئے۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ وہ نہیں سمجھتے کہ طالبان اتنے طاقتور ہوں گے کہ وہ سارے افغانستان پر قبضہ کرسکیں۔ میرے خیال میں وہ شورش زدہ علاقوں تک محدود رہیں گے جنرل میک کرسٹل نے کہا کہ ان کے خیال میں افغانستان کے حوالے سے شراکت داری اور دوستی کے عزم کا اظہار ضروری ہے، اس کا مطلب یہ نہیں کہ وہاں پر ہماری ہزاروں کی تعداد میں   فوج تعینات ہو تاہم کچھ امریکی فوجیوں کی تعیناتی ضروری ہے تاکہ 1989ء والی صورتحال کا اعادہ نہ ہو۔

ای پیپر-دی نیشن