• news

پاکستان کا آئین شریعت کے عین مطابق ہے، جو طالبان مذاکرات کرنا چاہتے ہیں حکومت تیار ہے: برجیس طاہر

صفدرآباد (نامہ نگار) پاکستان کا آئین اسلامی اور شریعت کے عین مطابق ہے جو طالبان مذاکرات کرنا چاہتے ہیں حکومت تیار ہے۔ ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر امور کشمیر، گلگت بلتستان چودھری محمد برجیس طاہر نے اپنے رابطہ آفس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا جو لوگ کہتے ہیں آئین پاکستان کی ایک شق بھی اسلامی نہیں وہ کسی ایک شق کی نشاندہی کر دیں جو قرآن سنت کے منافی ہو پاکستان کا آئین قرآن و سنت کی روشنی میں تیار کیا گیا تھا جس میں اپنے دور کے تمام فقہ کے علماء نے کردار ادا کیا تھا۔ آئین پاکستان کو غیر شرعی کہنے والے خود گمراہی کا شکار ہیں۔ انہوں نے قرآن و سنت کا مطالعہ نہ کیا چند لوگ آئین کو متنازع بنا کر مذاکرات سبوتاژ کرنا چاہتے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن