پوری دنیا میں امن چاہتے ہیں ‘ دہشت گردی کے خلاف سب سے زیادہ قربانیاں دیں : وزیراعظم
لاہور (آئی این پی) وزیراعظم ڈاکٹر نواز شریف نے کہا ہے کہ دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاکستان نے سب سے زیادہ قربانیاں دیں‘ ہم صرف پاکستان نہیں پوری دنیامیں امن چاہتے ہیں۔ وہ قطر کے سابق وزیراعظم حماد بن جاسم سے ملاقات میں گفتگو کررہے تھے۔ دونوں رہنمائوں نے ایل این جی منصوبے سمیت پاک قطر تعلقات اور دیگر امور پر بھی بات چیت کی۔ نوازشریف نے کہاکہ قطر اورپاکستان کے تعلقات انتہائی مضبوط ہیں اور ہماری حکومت تمام ممالک سے برابری کی سطح پر تعلقات کی مضبوطی چاہتی ہے۔ ایل این جی کی درآمد کے حوالے سے قطر کی حکومت کا تعاون بھی انتہائی خوش آئند ہے اور اس سے یقینی پاکستان میں گیس کا بحران ختم کرنے میں مدد ملے گی۔ علاوہ ازیں قطر کے سابق وزیراعظم حماد بن جاسم ایک روزہ دورے کے بعد واپس چلے گئے۔