بلوچستان کا مسئلہ حل کرنے کیلئے ناراض بلوچوں کو قومی دھارے میں لانا ہوگا: جان محمد جمالی
اوستہ محمد (اے این این) سپیکر بلو چستان اسمبلی میر جان محمد خان جمالی نے کہا ہے کہ مسئلہ بلوچستان کے پائیدار حل کیلئے ناراض بلوچوں کو قومی دھارے میں لانا ہوگا ، صوبوں کو 18ویں ترمیم کے تحت اختیارات مل چکے ہیں ، اسلام آباد کی طرف دیکھنے کی بجائے ہمیں اپنے مسائل خود حل کرنے چاہئیں۔ ان خیالات کا انہوں نے حسینی بلڈ بینک اور لیبارٹری کی اختتامی تقریب کے بعد صحافیوں سے بات چیت کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ بعض ناگزیر وجوہات کی بناء پرصو بائی حکومت کا ترقیاتی پلان 10ماہ کی تاخیر کا شکار ہو بلوچستان کے مخصوص قبائلی حالات اور روایات کے تناظر میںہر ایک سے سوچ سمجھ کر بات کرنی ہو گی ہم لاہور نہیں بلکہ بلوچستان میں رہتے ہیں جہاں روایات اور اقدار مختلف ہیں ۔