• news

بے نظیر قتل کیس: ملزمان کے وکلا کی عدم پیشی کے باعث سماعت یکم مارچ تک ملتوی

 راولپنڈی( نوائے وقت نیوز) انسداد دہشت گردی عدالت نے ملزموں کے وکلا کی عدم پیشی کے باعث بینظیر بھٹو قتل کیس کی سماعت یکم مارچ تک ملتوی کردی۔ راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت میں بینظیر بھٹو قتل کیس کی سماعت ہوئی۔ سماعت کے موقع پر ملزموں کا کوئی وکیل  پیش نہ ہوا۔ عدالت نے 5 گواہوں کو سمن جاری کرتے ہوئے بینظیر بھٹو قتل کیس کی مزید سماعت یکم مارچ تک ملتوی کردی۔

ای پیپر-دی نیشن