• news

مذاکراتی عمل میں وفاق نے خیبر پی کے کو اعتماد میں نہیں لیا: سراج الحق

پشاور (نوائے وقت رپورٹ) سینئر وزیر خیبر پی کے سراج الحق نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت نے مذاکراتی عمل میں صوبائی حکومت کو اعتماد میں نہیں لیا۔ سٹیک ہولڈر ہونے کے باوجود ہماری کسی تجویز پر عمل نہیں کیا جا رہا۔ اگر خیبر پی کے حکومت سے مشورے کے بغیر کوئی قدم اٹھایا گیا تو ذمہ داری وفاقی حکومت پر ہوگی۔ جماعت اسلامی کے امیدواروں کے اجتماع سے خطاب کرتے انہوں نے مطالبہ کیا کہ قبائلی عمائدین کو بھی حکومتی مذاکراتی کمیٹی میں شامل کیا جائے۔ بلاول بھٹو زرداری متنازعہ بیانات کے ذریعے فوج کو مشکلات سے دوچار کر رہے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن