• news

یوکرائن بحران،امریکہ اور روس کے درمیان جنگ چھڑ سکتی ہے:سابق امریکی وزیر خزانہ

واشنگٹن(آن لائن)سابق امریکی حکام نے خبردار کیا ہے کہ اگر یوکرائن میں جاری بحران کا جلد حل  نہ نکالا گیا تو یہ  امریکہ اور روس کے درمیان جنگ کا باعث بن سکتا ہے ۔ سابق امریکی وزیر خزانہ ہاول ڈراگ نے ایک انٹرویو میں کہا کہ اگر مشرقی اور مغربی یوکرائن میں حالا ت کو پرامن طریقے سے معمول پر نہ لایا گیا اور امریکہ یوکرائن حکومت ختم کرنے میں کامیاب ہوگیا تو روس خاموشی نہیں بیٹھے گا ۔

ای پیپر-دی نیشن