دبئی میں افغان طالبان کے منحرف دھڑے سے مذاکرات ہوئے ہیں: افغان امن کونسل کی تصدیق
کابل (نوائے وقت رپورٹ) افغان امن کونسل نے کہا ہے کہ دبئی میں افغان طالبان کے منحرف دھڑوں کے رہنمائوں سے مذاکرات ہوئے۔ طالبان کے منحرف رہنمائوں نے امن مذاکرات پر آمادگی ظاہر کی اور ملاقاتیں جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔ غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق طالبان کے منحرف دھڑے کے سربراہ سابق وزیرخزانہ آئماجان ہیں۔ افغان طالبان نے لاتعلقی کا اعلان کیا ہے۔