دہشت گردی قومی مسئلہ ہے، آئین تسلیم کرنیوالوں سے مذاکرات کرنے چاہئیں: شاہ محمود
ملتان (آئی این پی+ این این آئی) تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ حکومت عوام کو ریلیف دینے میں ناکام ہو چکی، دہشت گردی قومی مسئلہ ہے، آئین کو تسلیم کرنے والوں کے ساتھ ہی مذاکرات ہوں گے، عابد شیر علی چھوٹے بھائی ہیں انہیں بجلی چوری سے متعلق پوائنٹ سکورنگ نہیں کرنی چاہئے، ملک میں امن لانے سے متعلق حکومت کا موقف سن کر ہی تحریک انصاف اپنا فیصلہ کرے گی۔ پاکستان کے لوگ امن چاہتے ہیں۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پی پی اور ن لیگ دونوں کی سیاست دو خاندانوں کے گرد گھومتی ہے، کوئی تیسرا شخص ان جماعتوں میں آگے آنے کا سوچ بھی نہیں سکتا۔ جو سوچتا ہے اس کو باغی کہا جاتا ہے یا وہ اپنا علیحدہ گروپ بنا لیتا ہے۔