بلوچستان اور سندھ کے حساس علاقوں میں ریلوے ٹریک کے ساتھ آبادیوں کو خالی کرانے کا فیصلہ
نصیر آباد (این این آئی) بلوچستان اور سندھ میں تخریب کاری کی بڑھتی ہوئی وارداتوں کے بعد ریلوے ٹریک کی حفاظت اور مسافروں کو تحفظ فراہم کرنے کیلئے سکیورٹی سخت، مسافر ٹرینوں کی آمدورفت کے وقت کیلئے پولیس ایکشن پلان تیار کرلیا گیا۔ بلوچستان و سندھ حساس کے علاقوں سے گزرنے والے ریلوے ٹریک کے قریب آباد علاقے خالی کرانے اور ٹریک اور مسافر ٹرینوں کی حفاظت کیلئے مقامی افراد کو بھرتی کیا جائیگا۔