• news

لارڈ نذیر کی چودھری نثار علی سے ملاقات سمندر پار پاکستانیوں کے مسائل پر گفتگو

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ + اے پی پی) برطانوی دارالامراء کے رکن لارڈ نذیر احمد نے ہفتہ کو یہاں وزیر داخلہ چوہدری نثار سے ملاقات کی اور اوورسیز پاکستانیوں بالخصوص برطانیہ میں رہنے والے پاکستانیوں سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا۔ سمندرپار پاکستانیوں کی سہولت اور پاکستان واپسی کے وقت انہیں درپیش مسائل کے حل کے سلسلے میں وزیرداخلہ نے لارڈ نذیر احمد کی درخواست پر ایف آئی اے کو ہدایت کی کہ ایک خصوصی سیل قائم کیا جائے۔

ای پیپر-دی نیشن