• news

ادارہ صراط مستقیم علماء کونسل کے نام سے علماء ونگ قائم کر دیا

لاہور (سپیشل رپورٹر) ادارہ صراط مستقیم پاکستان نے صراط مستقیم علماء کونسل کے نام سے علماء ونگ قائم کر دیا۔ اجلاس میں ضلع لاہور کی صراط مستقیم علماء کونسل کا انتخاب بھی عمل میں لایا گیا۔ ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں مولانا سید اصغر علی شاہ کو لاہور کا امیر‘ مولانا محمد اسحاق جلالی کو نائب امیر‘ علامہ صاحبزادہ محمد عبداللہ ثاقب کو ناظم اعلیٰ‘ مولانا محمد اخلاق جلالی کو نائب ناظم‘ مولانا غلام مرتضیٰ رضوی کو سیکرٹری اطلاعات اور مولانا سلیم کو خازن منتخب کیا گیا۔ ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے نومنتخب عہدیداران سے حلف لیا۔

ای پیپر-دی نیشن