بہاولپور: مقامی ہسپتال کی نرس آپریشن تھیٹر کے نرسنگ روم میں پراسرار طور پر مردہ پائی گئی
بہاولپور (نامہ نگار) بہاول وکٹوریہ ہسپتال کے شعبہ ایمرجنسی میں تعینات سٹاف نرس عابدہ گذشتہ شب ایمرجنسی آپریشن تھیٹر کے قریب نرسنگ لیڈیز روم میں گئی بعدازاں وہ نرسنگ لیڈیز روم میں مبینہ طور پراسرار مردہ پائی گئی۔ ایم ایس نے نعش پوسٹ مارٹم کے لئے بھجوا دی۔ عابدہ تحصیل لیاقت پور کی رہائشی تھی تاہم اس کے ورثاء پوسٹمارٹم نہیں کرانا چاہتے۔