• news

کوٹ مومن: دھاتی ڈور پھرنے سے ایک بچہ جاں بحق، چھت سے گر کر دوسرا شدید زخمی

 کوٹ مومن (نامہ نگار) پتنگ کی دھاتی ڈور سے 14 سالہ بچہ گردن کٹ جانے سے جاں بحق جبکہ ایک بچہ چھت سے گرنے سے شدید زخمی ہو گیا۔ ڈیرہ پناہ کا 14 سالہ بچہ جوکہ سابقہ کونسلر بلدیہ سہرا محمد بکھیانہ کا پوتا تھا، کی دھاتی ڈور پھرنے سے گردن کٹ گئی جس کی وجہ سے وہ جاں بحق ہو گیا۔ دوسرے واقعہ میں چائے ہوٹل کا مالک ظفر اقبال کا 10 سالہ بیٹا چھت پر پتنگ پکڑتے ہوئے گرنے سے شدید زخمی ہو گیا ۔

ای پیپر-دی نیشن