• news

چنیوٹ: بیوی کی موت کی خبر سن کر شوہر صدمے سے چل بسا، علاقہ میں کہرام

چنیوٹ (نامہ نگار) بیوی کی موت کی خبر سن کر شوہر صدمے سے چل بسا۔  دونوں جنازے ایک ساتھ اْٹھنے پر علاقہ میں کہرم  مچ گیا، ہر آنکھ اشک بار ہوگئی۔ گزشتہ روز محلہ ترکھاناں کا رہائشی احسان احمد کی اہلیہ گزشتہ کئی روز سے علیل تھیں۔ گزشتہ  رات انتقال کر گئیں، جب بیوی کی موت کی خبر اسکے شوہر احسان کو معلوم ہوئی وہ بھی ہارٹ اٹیک سے چل بسا۔ دونوں میاں بیوی کے جنازے جب گھر سے اکٹھے اٹھے تو اہل علاقہ میں ہر آنکھ اشک بار ہو گئی۔ مرحومہ کو سینکڑوں سوگواران کی موجودگی میں ان کے آبائی قبرستان میں سپردخاک کر دیا گیا۔

ای پیپر-دی نیشن