طالبان ہمارے بچے اغوا کرتے ہیں، عمران منور حسن کہتے ہیں انہیں کچھ نہ کہو: عاصمہ
لاہور (نوائے وقت نیوز) سابق صدر سپریم کورٹ بار عاصمہ جہانگیر نے کہا ہے کہ عمران خان اور منور حسن کہتے ہیں طالبان کو کچھ نہ کہا جائے جبکہ طالبان ہمارے بچے اغوا کرتے ہیں، ملک پر قبضہ کرنا چاہتے ہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی اور تحریک انصاف اپنے بچے وہاں بھیجیں، شہریوں کی حفاظت ریاست کی ذمہ داری ہے۔