• news

آئین کے حوالے سے سابق آرمی چیف اور مزاحمتی گروپس دونوں کی سوچ یکساں نظر آتی ہے: حافظ حسین

حافظ آباد (نمائندہ نوا ئے وقت) جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی رہنما حافظ حسین احمد نے کہا ہے آئین پاکستان کے حوالے سے سابق آرمی چیف جنرل پرویز مشرف بھی عدالتی کٹہرے  میں نظر آرہے ہیں۔ دوسری طرف قبائل میں مزاحمتی گروپس کو بھی آئین کو تسلیم نہ کرنے کا مجرم قرار دیا جا رہا ہے، حالانکہ اصل لڑائی بھی ان دونوں طبقو ں میں ہے اور دونوں آئین کے حوالے سے یکساں سوچ رکھتے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن