مجلس وحدت مسلمین کے وفد کی شہید میجر جہانزیب عدنان کے اہلخانہ سے تعزیت
ملتان (آئی این پی) مجلس وحدت مسلمین پاکستان ملتان کے سیکرٹری جنرل علامہ سید اقتدار حسین نقوی نے ایک وفد کے ہمراہ گزشتہ دنوں پشاور میں دہشت گردوں کی کارروائی کے نتیجے میں شہید ہونے والے میجر جہانزیب عدنان کے والد لیفٹیننٹ ریٹائرڈ کرنل نور محمد اور انکے بھائی سے تعزیت اور فاتحہ خوانی کی۔ مجلس وحدت مسلمین کے وفد میں علامہ سید طاہرعباس نقوی، علامہ تہذیب الحسن، محمد عباس صدیقی اور ثقلین نقوی شریک تھے۔ علامہ سید اقتدار نقوی نے شہید جہانزیب عدنان سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں، سکیورٹی اہلکاروں کو نشانہ بنانیوالے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔