• news

بنگلہ دیش: جیل وین پر حملہ، بم دھماکوں کے سزا یافتہ 3 قیدی رہا کرا لئے

ڈھاکہ (اے ایف پی) بنگلہ دیش کے ضلع سمن سنگھ  میں  مسلح افراد نے جیل وین  پر حملہ کرکے کالعدم  تنظیم  جمعیت المجاہدین  بنگلہ دیش کے تین سزایافتہ  قیدی  رہا کرا لئے حملے میں ایک پولیس اہلکار مارا گیا  جب کہ 2 زخمی ہو گئے۔  پولیس کے مطابق  رہا کرائے گئے کالعدم جمعیت المجاہدین  کے دو کارکنوں کو سزائے موت سنائی گئی تھی جبکہ تیسرے کو عمرقید دی گئی تھی ۔ ان پر 2005ء میں بنگلہ دیش بھر میں بم دھماکے کرنے کا الزام تھا جن میں 28 افراد مارے گئے تھے۔ پولیس کے مطابق ان تینوں شدت پسندوں  کو ایک اور مقدمے  کی سماعت کے سلسلے میں عدالت لے جایا جا رہا تھا مسلح افراد نے جیل وین پر دستی بم  پھینکے اور فائرنگ کر دی۔ کالعدم  جمعیت المجاہدین  نے 2005ء میں بنگلہ دیش میں سینکڑوں  بم دھماکے کئے جن میں ایک ہی  روز ملک کے مختلف شہروں میں 400 سے زائد چھوٹے بم دھماکے بھی شامل ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن