• news

بڑا ہو کر اسلامی سکالر، بیرسٹر بننا چاہتا ہوں کیمبرج یونیورسٹی کا 804 سالہ ریکارڈ توڑنے والے رائے حارث منظور کا عزم

راولپنڈی (آئی این پی) راولپنڈی سے تعلق رکھنے والے 9 سال کی عمر میں او لیول میں پہلی پوزیشن حاصل کر کے یونیورسٹی آف کیمبرج برطانیہ کا 804 سالہ پرانا ریکارڈ توڑنے والے  رائے حارث منظور نے کہا ہے میں مستقبل میں اسی طرح شاندار تعلیمی کارکردگی کامظاہرہ کرکے اپنے ملک کا نام روشن کروں گا۔ میں بڑا ہوکر اسلامی اسکالر اور بیرسٹر بننا چاہتا ہوں۔ رائے منظور نے بتایا انکے بیٹے رائے حارث منظور نے یونیورسٹی آف کیمبرج برطانیہ کے او لیول کے امتحان میں 9سال 5ماہ8دن کی عمر میں فزکس، کیمسٹری اور بائیالوجی جیسے مضامین کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کر کے ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔ انہوں نے بتایا رائے حارث منظور یونیورسٹی کی 804سالہ تاریخ میں پہلا طالب علم ہے جس نے 9برس5ماہ کی عمر میں اولیول مکمل کیا ہے۔ حارث منظور کو انگلش، عربی اور اردو پر مکمل عبور حاصل ہے اور اس نے2 سال کی عمر سے ہی ابتدائی تعلیم کا آغاز کر دیا تھا۔

ای پیپر-دی نیشن