شہبازشریف پنجاب اسمبلی میں آکر اپنے’’قیمتی‘‘وقت کا ضیاع نہیں کرنا چاہتے: رانا ثناء اللہ
لاہور (آئی این پی) صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ خان نے کہا ہے وزیراعلی شہبازشریف پنجاب اسمبلی میں آکر اپنے’’قیمتی ‘‘وقت کا ضیاع نہیں کرنا چاہتے ‘پارٹی قیادت کے خلاف ایک لفظ بھی نہیں سننا چاہتے ‘عمران خان کو62 سالہ نابالغ کہنا بالکل دوست ہے ‘پنجاب میںبلدیاتی انتخابات کروانا اب الیکشن کمشن کا کام ہے ہم آج بھی بلدیاتی انتخابات کروانے میں سنجیدہ ہیں‘اپوزیشن خود بلد یاتی انتخابات کے خلاف رکاوٹ بنی اور عدالت میں چلی گئی۔ انہوں نے کہا کہ شہبازشریف کی پنجاب اسمبلی کے اجلاسوں میں شرکت کے علاوہ بھی بہت ضروری کام ہو تے ہیں اس لیے وہ ہر روز اسمبلی میں آکر اپنے قیمتی وقت کا ضیاع نہیں کرنا چاہتے۔