• news

مشرف 11 مارچ کو عدالت جائینگے یا نہیں فیصلہ انکی صحت کے مطابق ہوگا : احمد رضا قصوری

لاہور (آئی این پی) پرویز مشرف کے وکیل احمد رضا قصوری نے کہا ہے پرویزمشرف 11 مارچ کو خصوصی عدالت میں جائیںگے یا نہیں، اسکا فیصلہ انکی صحت کے مطابق ہوگا‘ حکومت پرویز مشرف کے کیس میں اندھیر ے میں بلی پکڑنے کی کوشش کر رہی ہے جو کامیاب نہیں ہوسکتی۔ پرویزمشرف کے خلاف حکومتی انتقامی کارروائی انسانی حقوق کی بھی خلاف ورزی ہے‘ حکومت تمام معاملات کو ریموٹ کنٹرول کے ذریعے چلا رہی ہے۔ انہوں نے کہا پرویزمشرف کے خلاف جس طریقے سے مقدمہ چلایا جا رہا ہے وہ غیرآئینی ہے اور سارے معاملے کے پیچھے حکومت کا انتقام ہے۔ انہوںنے کہا مشرف بزدل نہیں بلکہ دلیر اورجرأتمند کمانڈو ہیں وہ میدان چھوڑ کر بھاگنے والے نہیں۔

ای پیپر-دی نیشن