بلوچستان کے علاقے ہرنائی میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 3.8 ریکارڈ
کوئٹہ (نوائے وقت رپورٹ) بلوچستان کے علاقے ہرنائی میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 3.8 ریکارڈ کی گئی ہے۔ زلزلے کا مرکز ہرنائی کے قریب تھا۔ زلزلہ دس کلو میٹر کی گہرائی میں آیا۔