دو مشتبہ افراد تک رسائی سے عمران فاروق کیس بے نقاب ہو سکتا ہے: لارڈ نذیر
اسلام آباد (آن لائن) برطانیہ کے ہائوس آف لارڈز میں تاحیات مسلمان رکن لارڈ نذیر احمد نے کہا ہے کہ افواج پاکستان کی صلاحیتوں پر کسی کو بھی شک نہیں ہے، بھارت، پاکستان کے جوہری پروگرام کیخلاف اقوام عالم میں منفی پروپیگنڈہ کررہا ہے، حکومت اور طالبان کمیٹیوں کو مذاکرات میں سب سے مقدس آئین کو رکھنا چاہیے۔ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے لارڈز نذیر نے کہا کہ کراچی میں ایک دہشتگرد تنظیم نے پورے کراچی کو یرغمال بنایا ہوا ہے حکومت پاکستان سکاٹ لینڈ یارڈ کو ڈاکٹر عمران فاروق کے قتل کے سلسلے میں دو مشتبہ افراد تک رہائی دے تاکہ اصل قاتلوں کو بے نقاب کیا جاسکے اور اس سلسلے میں برطانوی حکومت نے حکومت پاکستان کو باضابطہ ایک خط کے ذریعے درخواست بھی کی ہے حکومت برطانوی خط کے جواب میں تعاون کیوں نہیں کررہی اور کیا مجبوریاں ہیں عوام کو بتائی جائیں۔