• news

پرویز مشرف کیخلاف عدالت کا فیصلہ انصاف پر مبنی نہیں : راشد قریشی

 اسلام آباد (آن لائن) آل پاکستان  مسلم لیگ کے مرکزی  رہنما میجر جنرل ریٹائرڈ  راشد قریشی نے کہا ہے کہ  موجودہ حکومت  کی معاونت کی وجہ سے  دہشتگرد اور انتہا پسند  پاکستان کے نیوکلیئر پروگرام  پر قبضہ کرسکتے ہیں، افواج پاکستان  اس کی محافظ  ہیں  مگر موجودہ حکومت کی دہشتگردوں کے حوالے سے  پالیسی کا معیاردوہرا  ہے۔ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے  انہوں نے کہا کہ  سابق  صدر  پرویز مشرف  کیخلاف عدالت کا فیصلہ  انصاف پر مبنی نہیں ہے   ان عدالتوں سے انصاف کی توقع اس لئے نہیں ہے کہ نجم سیٹھی  اور عاصمہ جہانگیر ان عدالتوں کو کینگرو کورٹس کہہ چکے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن