• news

مسعود جنجوعہ بازیابی کیس حکومت پنجاب کا سینئر پولیس افسر ہارون جوئیہ کو سری لنکا بھجوانے کا فیصلہ

اسلام آباد(آن لائن)حکومت پنجاب نے آمنہ مسعود جنجوعہ کے لاپتہ شوہر کی بازیابی کیس میں سینئر پولیس آفیسر ہارون جوئیہ کو سری لنکا بھجوانے کا فیصلہ  کیا ہے،رواں ہفتے وہ سری لنکا روانہ ہونگے اور کینڈی میں ڈاکٹر عمران منیر سے آڈیو ویڈیو بیان حاصل کریں گے اور ان پر جرح بھی کریں گے۔ ذرائع نے بتایا آمنہ مسعود جنجوعہ نے سپریم کورٹ کو بتایا تھا ڈاکٹر عمران منیر نے مسعود احمد جنجوعہ اور فیصل فراز کو آئی ایس آئی کے ایک چیف ہاؤس میں دیکھا تھا اور وہ بیان دینا چاہتے ہیں جس پر عدالت نے افسر بھجوانے کی ہدایت کی تھی۔

ای پیپر-دی نیشن