چیف جسٹس کی سربراہی میں لارجر بنچ آج کراچی بد امنی کیس کی سماعت کرے گا
کراچی (آن لائن) چیف جسٹس تصدق حسین جیلانی کی سربراہی میں لارجر بنچ (آج) پیر کو سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں کراچی بد امنی کیس کی سماعت کرے گا، اس ضمن میں وزیراعلیٰ سندھ، چیف سیکرٹری سندھ، ڈی جی رینجرز، آئی جی سندھ، راجہ پرویز اشرف، رحمن ملک سمیت 164فریقین کو پیر کیلئے نوٹس جاری کئے گئے ہیں۔