اہلکاروں کی بازیابی کے لیے پاکستان سے رابطے میں ہیں: ایرانی وزیرخارجہ
تہران (این این آئی) ایران کے وزیرخارجہ محمد جواد ظریف نے کہاہے کہ پاکستانی سرحد پر اغواء ہونے والے ایرانی اہلکاروں کی بازیابی کیلئے پاکستانی حکام سے رابطے میں ہیں،اہلکاروں کی بازیابی کے لیے ہرقدم اٹھائیں گے،جوہری پروگرام پرامن ہے اوراس کے تمام ثبوت عالمی جوہری معائنہ کاروں کو فراہم کردیئے گئے ہیں،اپنی ضرورت کے مطابق یورینیم کی افزودگی جاری رکھیں گے،ایران ایٹم بم بنانے میں دلچسپی نہیں رکھتا،غیرملکی خبررساں ادارے کو انٹرویومیں کہاکہ پاکستان اورایران کے بارڈرحکام کے درمیان روزانہ کی سطح پر ملاقاتیں جاری ہیں اوراپنے اہلکاروں کی بازیابی کے لیے ایران اپنی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے،ان کا کہنا تھاکہ اس وقت دنیا کے 45 سے زائد ممالک اپنی ضروریات سے متعلق نہ صرف جوہری پروگرام جاری رکھے ہوئے ہیں بلکہ اپنے اس پروگرام کو آگے بھی بڑھا رہے ہیں۔