ڈاکٹر طاہر القادری ایران پہنچ گئے آیت اللہ خامنہ ای، صدر حسن روحانی سے ملاقات کریں گے
اسلام آباد/تہران (آن لائن) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری ایران پہنچ گئے۔ آیت اللہ خامنہ ای اور صدر حسن روحانی سے ملاقات کریں گے۔ ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا ہے کہ پاکستان اور ایرا ن برادر اسلامی اور ہمسایہ ملک ہیں، پرتپاک استقبال پر ایران کا مشکور ہوں۔ اطلاعات کے مطابق حکومت ایران کے ممتاز آیت اللہ محسن الاراقی نے پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر طاہرالقادری کا تہران ائر پورٹ پر پرتپاک استقبال کیا۔ ڈاکٹر طاہر القادری کو ایران کے بہت سے ممتاز مذہبی رہنمائوں کی طرف سے کئی برسوں سے دعوت دی جا رہی تھی۔