نوازشریف کو طالبان سے مذاکرات کی کامیابی کیلئے خود آگے آنا چاہئے، شیخ رشید
لاہور (آئی این پی) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے نوازشریف کو طا لبان سے مذاکرات کی کامیابی کیلئے آگے آنا چاہئے ‘پرائیویٹ لوگوں کی کمیٹی طالبان سے مذاکرات کو آگے نہیں بڑھا سکتی‘ قوم بھوک سے مر رہی ہے جبکہ حکمران قومی پرچم اور ترانے کے ریکارڈ بنانے میں مصرو ف ہیں‘ پرویزمشرف کا معاملہ آنے والے دنوں میں حکمرانوں کے لئے مزید مسائل پیدا کرے گا اور مشرف کا فیصلہ عدالت میں نہیں بلکہ عدالت سے باہر ہی ہو گا۔ گزشتہ روز ایک انٹرویو کے دوران انہوں نے کہا وزیراعظم کو چاہئے تھا وہ طالبان سے مذاکرات کیلئے سیاسی لوگوں پر مشتمل کمیٹی بناتے۔