• news

مذاکرات آئین کے تحت ہوں تو حمایت کرینگے، ملک میں فرقہ واریت نہیں ہے: ساجد نقوی

اسلام آباد (آن لائن) اسلامی تحریک کے سربراہ و قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہا ہے کہ آئین نے پورے ملک کو متحدرکھا ہوا ہے، اگر آئین کو معطل کر دیا جائے تو حکمران اپنا آئینی حق کھو دینگے، پورا نظام بکھر جائیگا، مذاکرات آئین کی بالادستی کے تحت ہوں تو اس کی حمایت کرینگے، ملک میں امن کی خاطر کردار ادا کرنے کیلئے تیار ہیں، پورا ملک دہشت گردی کی آگ میں جل رہا ہے، قاتل سرعام دندناتے پھر رہے ہیں جب تک آئین و قانون کی عملداری کو یقینی نہیں بنایا جاتا امن قائم نہیں ہوگا، پاکستان میں کوئی فرقہ واریت نہیں، چند شرپسند بیرونی اشاروں پر حالات خراب کرنا چاہتے ہیں، سزائے موت ختم کی گئی تو ملک گیراحتجاج ہوگا، امت مسلمہ اتحاد کے ساتھ ہی ایک مرتبہ پھر دنیا پر اپنا سکہ جما سکتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ’’آن لائن‘‘ کو دیئے گئے خصوصی انٹرویو میں کیا۔

ای پیپر-دی نیشن