• news

بلوچستان کے حالات خراب ضرور ہیں مگر اتنے بھی نہیں جتنا پراپیگنڈا کیا جا رہا ہے، وفاقی وزیر سرحدی امور

کوئٹہ ( این این آئی)وفاقی وزیر سرحدی امور اور مسلم لیگ (ن) کے مرکزی ایڈیشنل جنرل سیکرٹری ( ر) جنرل عبدالقادر بلوچ نے کہا ہے کہ بلوچستان کے حالات خراب ضرور ہیں مگر اتنے بھی نہیں ہے جتنا اس کیخلاف پراپیگنڈا کیا جا رہا ہے، ہم موجودہ حکومت کے اتحادی ہیں، ہم نے اسمبلی میں اکثریت میں ہونے کے باوجود نیشنل پارٹی کو حکومت بنانے کی دعوت دی کیونکہ ہم پاکستان اور بلوچستان کی ترقی چاہتے ہیں۔ ہماری پارٹی کے صوبائی صدر کیخلاف باقاعدہ ایک منصوبے کے تحت سازشیں کی جارہی ہیں اور ان کیخلاف منفی پروپیگنڈہ کیا جارہا ہے جو غلط اور بے بنیاد ہے، حقیقت سے بہت کم لوگ واقف ہیں۔ انہوںنے یہ بات اتوار کے روز عثمانیہ ہوٹل میں مسلم لیگ (ن) کی جانب سے پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے صدر افضل بٹ اور دیگر مندوبین کے اعزاز میں دیئے گئے ظہرانے کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہی۔

ای پیپر-دی نیشن