پنجاب اسمبلی کا اجلاس مارچ کے پہلے ہفتے میں بلائے جانے کا امکان
لاہور (آئی این پی) پنجاب اسمبلی کا اجلاس مارچ کے پہلے ہفتے میں بلائے جانے کا امکان ہے۔ مختلف قوانین کی منظوری دی جائیگی۔ حکومتی ذرائع کے مطابق پنجاب اسمبلی کا اجلاس 5 مارچ کو بلائے جانے کا امکان ہے تاہم اس حوالے سے اجلاس بلانے کی حتمی منظوری وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف دینگے۔