مشرف کی بیرونی اشارے پر رہائی ملک کے مستقبل پر حملہ ہو گا: طلال بگٹی
لاہور (اے این این) جمہوری وطن پارٹی کے سربراہ نوابزادہ طلال بگٹی نے کہا ہے کہ پرویزمشرف کو کسی بیرونی اشارے پر رہا کرنے کی کوشش کی گئی تو یہ ملک کے مستقبل پر حملہ ہوگا ‘ملک میں دہشت گردی کے اصل ذمہ دار پرویز مشرف ہیں، قوم ان سے ایک ایک ظلم کا حساب لینا چاہتی ہے۔ گزشتہ روز ٹیلیفونک گفتگو میں طلال اکبر بگٹی نے کہا کہ پاکستان میںہونیوالی دہشت گردی کے پیچھے اگر کوئی غیر ملکی طاقت ہے تو اسے بے نقاب کرنا حکومت وقت کی ذمہ داری ہے اور نوازشریف نے ملک سے دہشت گردی کے خاتمے سمیت دیگر مسائل کے حل کے جو وعدے کئے ہیں انہیں اس پر عملدرآمد کرنا ہوگا۔ پرویزمشرف اپنی جان بچانے کیلئے ہر ممکن ڈرامے رچا رہے ہیں۔