خانیوال: رسم حنا کے دوران دلہا کے بھائی کی ہوائی فائرنگ، ڈھول بجانے والا جاں بحق
خانیوال (ثناء نیوز) شادی میں رسم حنا کے دوران دولہا کے بھائی کی ہوائی فائرنگ کی زد میں آکر ڈھول بجانے والا جاں بحق ہوگیا۔ نواحی علاقہ 42 ٹن آرکی میں غفور کے بیٹے کی شادی تھی اور مہندی کی رسم کے دوران دولہا عمران اور اسکے بھائی ذیشان رضوان نے ہوائی فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجے میں رضوان کی فائرنگ سے قریب کھڑا ڈھول بجانے والا شیخ صدام نشانہ بن گیا اور موقع پر جاں بحق ہوگیا۔ پولیس تھانہ صدر خانیوال میں مقدمہ درج کرلیا۔