• news

پورٹ الزبتھ ٹیسٹ: جنوبی افریقہ نے آسٹریلیا کو231 رنز سے ہرا کر سیریز1-1 سے برابر کر دی

پورٹ الزبتھ(سپورٹس ڈیسک )جنوبی افریقہ نے آسٹریلیا کو دوسرے ٹیسٹ میچ میں231 رنز سے شکست دے دی۔تین ٹیسٹ میچز کی سیریز ایک ایک سے برابر ہو گئی ہے۔پورٹ الزبتھ مین کھیلے جانے والے دوسرے ٹیسٹ کے چوتھے روز میزبان ٹیم نے آسٹریلیا کو فتح کے لیے 448 رنز کا ہدف دیا لیکن پوری آسٹریلوی ٹیم216 رنز ہی بنا سکی۔دوسری اننگز میں آسٹریلوی اوپنرز کرس راجرز اور ڈیوڈ وارنر کے علاوہ کوئی بھی آسٹریلوی بلے باز جم کر نہ کھیل سکا۔ کرس راجرز 107 رنز بنا کر رن آوٹ ہو گئے۔۔ ڈیوڈ ورانر نے 66 رنز سکور کیے۔ ان دونوں کے پویلین لوٹنے کے بعد کینگروز کی وکٹیں وقفے وقفے سے گرتی رہی اور پوری ٹیم 216 رنز بنا سکی۔جنوبی افریقہ کی جانب سے ڈیل سٹین4 وکٹیں لے کر دوسری اننگز کے سب سے کامیاب بولر رہے ہیں جبکہ فیلینڈر نے دو کھلاڑیوں کو آوٹ کیا ہے۔جے پی ڈومینی کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ۔

ای پیپر-دی نیشن