• news

ایل ڈی اے ہائی سکول سبزہ زار میں کھیلوں کے مقابلے

لاہور (سپورٹس رپورٹر) ایل ڈی اے ہائی سکول سبزہ زار میں سپورٹس فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا جس میں ایل ڈی اے کے تمام چھ سکولوں نے حصہ لیا۔ مہمان خصوصی ایل ڈی اے کے ڈائریکٹر ایجوکیشن چودھری اشتیاق تھے۔ فیسٹیول کو کامیاب بنانے میں ایل ڈی اے ہائی سکول سبزہ زار کے پرنسپل ملک محمد اشفاق کھوکھر اور سپورٹس انچارج حکیم اشفاق احمد کی کاوشیں شامل ہیں۔ اس موقع پر تمام ایل ڈی اے سکولز کے پرنسپل بھی موجود تھے۔ تقریب کے آخر میں اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلبہ اور اساتذہ میں چودھری اشتیاق نے انعامات تقسیم اور سکولوں کے پرنسپل ملک اشفاق کھوکھر کی کاوش کو سراہا۔

ای پیپر-دی نیشن