• news

سابق وفاقی وزیر داخلہ لیفٹیننٹ جنرل (ر) حامد نواز انتقال کرگئے

راولپنڈی (آئی این پی) سابق وفاقی وزیر داخلہ لیفٹیننٹ جنرل (ر) حامد نواز انتقال کرگئے‘  وہ گزشتہ ایک ہفتے سے سی ایم ایچ راولپنڈی میں زیر علاج تھے اور  پیر کو ہسپتال میں ہی  انتقال کرگئے۔   ہسپتال کے انتہائی نگہداشت وارڈ میں  خالق حقیقی سے جا ملے۔  حامد نواز نے 1966 میں پاک فوج میں کمیشن حاصل کیا۔ وہ سیکرٹری دفاع کے عہدے پر بھی اپنے فرائض سرانجام دیتے رہے۔ جنرل (ر) حامد نواز نگران دور میں  وزیر داخلہ رہے۔ آرمی چیف  جنرل راحیل شریف ‘ سیکرٹری دفاع لیفٹیننٹ جنرل (ر) آصف یاسین سمیت اعلیٰ  عسکری قیادت نے جنرل حامد نواز کی وفات پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔

ای پیپر-دی نیشن