• news

افغان سکیورٹی حکام نے فوجی اڈے پر حملے کا الزام پاکستان پر لگا دیا

کابل (اے این این) افغانستان نے صوبہ کنڑ میں فوجی اڈے پر حملے کا الزام   پاکستان  پر لگا دیا۔ افغان ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کے سکیورٹی حکام نے کہا ہے پاکستان فوجی اڈے پر حملے میں ملوث ہے اور اس نے  اپنے 23سیکورٹی اہلکاروں کو افغانستان میں شہیدکئے جانے کے بدلے کے طور پر اس حملے کی منصوبہ بندی میں تعاون کیا تاہم افغان وزارت دفاع کے ترجمان احمد شاکب نے کہا کہ ابھی واقعہ کی تحقیقات ہو رہی ہیں پاکستان کو ملوث قرار دینا فی الحال قبل ازوقت ہوگا۔

ای پیپر-دی نیشن