• news

عافیہ رہائی مارچ کیلئے فوزیہ صدیقی کا تحریک انصاف، جماعت اسلامی پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم سے رابطہ

لاہور (آئی این پی )امریکہ میں قید ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی بہن فوزیہ صدیقی نے ’’عافیہ رہائی مارچ‘‘ میں شرکت کی دعوت کیلئے تحریک انصاف، جماعت اسلامی، پیپلزپارٹی ،ایم کیو ایم سمیت دیگر سیاسی جماعتوں سے رابطہ کرلیا جبکہ مارچ کا آغاز آئندہ ماہ کے شروع میں ہو گا۔ ذرائع کے مطابق ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کی جانب سے اپنی بہن کی رہائی کیلئے اندرون و بیرون ملک عافیہ رہائی مارچ کے انتظامات کو حتمی شکل دے رہی ہیں اور اس سلسلے میں فوزیہ صدیقی نے پاکستان کی تمام سیاسی جماعتوں کو شرکت کی دعوت دینے کا بھی فیصلہ کیا ہے اور اب تک ان کے جماعت اسلامی، تحریک انصاف ، پیپلزپارٹی اور ایم کیو ایم سے رابطے ہوئے ہیں اور مارچ کا آغاز آئندہ ماہ کراچی سے ہو گا جو ملک کے بڑے شہروں سے ہوتا ہوا بیرون ملک بھی جائے گا جبکہ مارچ میں وکلاء ، سول سوسائٹی اورانسانی حقوق کی تنظیموں کو بھی شرکت کی دعوت دی گئی ہے ۔

ای پیپر-دی نیشن