اے آر وائی کے چیئرمین حاجی عبدالرزاق یعقوب کی نمازجنازہ آج شاہراہ قائدین پر ادا کی جائے گی
کراچی (خصوصی رپورٹر)اے آر وائی نیوز کے چیئرمین حاجی عبدالرزاق یعقوب کی نماز جنازہ آج منگل 25 فروری کو شاہراہ قائدین (مزار قائداعظمؒ) پر شام 7بجے ادا کی جائے گی جبکہ ان کی تدفین پی ای سی ایچ سوسائٹی قبرستان طارق روڈ میں ہوگی۔ ذرائع کے مطابق حاجی عبدالرزاق یعقوب کی میت لندن سے آج دوپہر کراچی لائی جائے گی۔