• news

کسی اجتماع میں جانے سے قبل پولیس کو اطلاع کریں، وزرا، اہم شخصیات کو حکومتی ہدایت

سرگودھا (آن لائن) حکومت نے اہم وزراء ‘ سرکاری افسران اور اہم شخصیات کو ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ کسی بھی عوامی اجتماع میں جانے سے قبل متعلقہ پولیس افسران کو مطلع کریں اور بغیر اطلاع دیئے کسی بھی اجتماع میں شرکت سے اجتناب کریں ۔ذرائع کے مطابق حکومت کے نوٹس میں قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے یہ بات کہی  ہے کہ ملک دشمن عناصر اپنے مذموم مقاصد کیلئے اہم شخصیات ‘ وزرائ‘ افسران اور خصوصاً مذہبی شخصیات کو نشانہ بناسکتے ہیں جس کے بعد حکومت نے ملک بھر میں تمام متعلقہ افسران کو ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ ان شخصیات کی حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے فول پروف انتظامات کریں۔

ای پیپر-دی نیشن