ایفی ڈرین کوٹہ کیس: حنیف عباسی سمیت آٹھ ملزمان پر آج فرد جرم عائد ہوگی
راولپنڈی (آئی این پی) انسداد منشیات عدالت راولپنڈی میں ایفی ڈرین کوٹہ کیس میں سابق رکن قومی اسمبلی حنیف عباسی سمیت آٹھ ملزمان پر آج منگل کو فرد جرم عائد ہوگی‘ گزشتہ سماعت پر انسداد منشیات عدالت راولپنڈی کے جج اختر بہادر نے سابق رکن حنیف عباسی کے عمرہ پر جانے کی وجہ سے ان کی استثنیٰ کی درخواست منظور کرکے مزید سماعت 25 فروری تک ملتوی کی تھی۔