دیدار، حمزہ بھٹی کی شادی کی تقریب، چھاپے کے خوف سے 15 منٹ پہلے ہی ختم
لاہور (کلچرل رپورٹر) اداکارہ دیدار اور حمزہ بھٹی کی شادی کی تقریب جوہر ٹائون میں ہوئی جس میں سائرہ نسیم، طارق طافو، نرمل شاہ، ماہ نور، ریمبو، خوشبو، ارباز، صائمہ خان، دردانہ رحمان، ماہم رحمن، نادیہ، ناصر چنیوٹی، افتخار ٹھاکر، نغمانہ جعفری، آصف اور دیگر سیاسی وسماجی اور شوبز سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی۔ اس موقع پر موسیقی اور رقص کی محفل بھی ہوئی۔ اداکارہ دیدار نے تقریب میں چھاپے کے خوف سے مقررہ وقت سے 15 منٹ پہلے ہی ختم کر دی۔