امریکہ: پولیو سے مشابہ بیماری، بازو اور ٹانگیں مفلوج ہو جاتی ہیں، علاج بے اثر
واشنگٹن (بی بی سی) امریکہ میں ڈاکٹروں نے خبردار کیا ہے کہ کیلیفورنیا میں پولیو سے ملتی جلتی ایک بیماری پھیل رہی ہے اور اب تک کم سے کم 20افراد اس سے متاثر ہو چکے ہیں۔ امریکی اکیڈمی آف نیورولوجی کے ایک اجلاس میں بتایا گیا کہ متاثرہ مریضوں کے دونوں بازو اور دونوں ٹانگیں مفلوج ہوئی ہیں اور یہ علاج سے بھی بہتر نہیں ہو رہے۔ امریکہ پولیو سے پاک ملک ہے لیکن اس سے پولیو سے ملتے جلتے کئی وائرس اعصابی نظام پر حملہ کر سکتے ہیں جس کی وجہ سے کوئی عضو مفلوج ہو سکتا ہے۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ انہیں ایسا نہیں لگتا کہ یہ پولیو سے ملتا جلتا وائرس وبائی مرض ہے تاہم انہوں نے ایک نایاب انفیکشن قرار دیا۔