افغانستان میں مداخلت بڑی غلطی اور جنگ بے فائدہ ہے: 50 فیصد امریکیوں کی رائے
واشنگٹن (اے پی پی) امریکیوں کی 50 فیصد آبادی نے افغان جنگ کو بے فائدہ اور افغانستان میں مداخلت کو بڑی غلطی قرار دیدیا ہے۔ امریکی ادارے کے سروے کے مطابق امریکیوں کی نصف آبادی نے کہا ہے حکومت کی جنگی پالیسیوں کی وجہ سے امریکہ کے اندرونی حالات متاثر ہورہے ہیں۔ سروے رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 2001ء میں 10 فیصد امریکیوں نے افغانستان میں مداخلت کے فیصلے کو منفی قرار دیا تھا۔